میونسپل کارپوریشن کے اربوں مالیتی 10 کنال اراضی پر میئر سرگودھا کی طرف سے 3 منزلہ جدید ترین عمارت کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

بدھ 16 جنوری 2019 23:21

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) سرگودھا شہر کے وسط میں واقع میونسپل کارپوریشن کے اربوں مالیتی 10 کنال مرکزی دفتر پر میئر سرگودھا کی طرف سے 3 منزلہ جدید ترین پلازہ کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا۔ حکومت پنجاب نے منظوری دینے سے قبل رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق میئر سرگودھا نے میونسپل کارپوریشن کے مرکزی دفتر کی خستہ حالی اور مالی بحران کے پیش نظر اربوں روپے مالیتی مرکزی دفتر کی 10 کنال اراضی پر جدید ترین سہولیات پر مشتمل 3 منزلہ پلازہ بنانے کے منصوبہ کی مفصل رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوائی تھی۔

قریبی ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو کی ملکیتی اس جگہ پر جدید ترین پلازہ کی تعمیر کے لیے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے بھجوائی جانے والی رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے منظوری دینے سے قبل ریونیو حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ میونسپل کارپوریشن اس سے قبل اربوں روپے مالیتی شہر میں واقع اپنے تین پلازوں کے ملکیتی حقوق بھی صرف اس وجہ سے کھوچکی ہے کیونکہ بورڈ آف ریونیو کی ملکیتی ان جگہوں پر میونسپل کارپوریشن نے کئی سال قبل میونسپل پلازہ بلاک 5، شیردل مارکیٹ اور پلازہ بلاک 2 تعمیر کیا تھا بعد میں دکانوں کے کرائے اور بقایا جات کی ادائیگی کے تقاضے پر متعلقہ فریقین نے بورڈ آف ریونیو کی ملکیت کو سامنے رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کو ادائیگیاں دینے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں