سرگودھا ، تحریک انصاف کی امیدوار رکن قومی اسمبلی کے خلاف ہلال احمر کا خصوصی آڈٹ کروانے والی سماجی شخصیت کے گرد گھیرا تنگ

بدھ 16 جنوری 2019 23:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار رکن قومی اسمبلی کے خلاف ہلال احمر کا خصوصی آڈٹ کروانے والی سماجی شخصیت کے گرد گھیرا تنگ، موجودہ سیکرٹری ہلال احمر نے لاکھوں روپے کے ضیاع کو سامنے رکھتے ہوئے ہلال احمر کا خصوصی آڈٹ کروانے سمیت چیف وارڈن کی تبدیلی کیلئے کوشش شروع کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہلال احمر کے سابق سیکرٹری و معروف سماجی شخصیت نے سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار رکن قومی اسمبلی کے خلاف ہلال احمر میں مالی بے ضابطگیوں کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے انتظامیہ کی مداخلت کے باوجود آڈٹ کروایا تھا۔

قریبی ذرائع کے مطابق ہلال احمر کی موجودہ سیکرٹری نے معروف سماجی شخصیت و سابق سیکرٹری ہلال احمر کے دور تعیناتی کے دوران لاکھوں روپے کے اضافی اخراجات سمیت مختلف برانچوں کی بندش کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے چھ ماہ کے دورانیہ کا آڈٹ کروانے کے ساتھ ساتھ نئے چیف وارڈن کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں