سرگودھا ،تھانہ جھال چکیاں کی حدود میں واقع لڈیوالہ 3 پل کے مقام پر گولیوں سے چھلنی نوجوان کی نعش برآمد

بدھ 16 جنوری 2019 23:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) تھانہ جھال چکیاں کی حدود میں واقع لڈیوالہ 3 پل کے مقام پر گولیوں سے چھلنی نوجوان کی نعش برآمد، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ صبح پولیس نے اطلاع ملنے پر لڈیوالہ 3 پل کے مقام پر ڈھڈی کالونی کے رہائشی وقار احمد کی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کے سر میں فائرنگ کے نشانات تھے پولیس نے واقعہ کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں