سرگودھا،چھ بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 17 جنوری 2019 21:34

سرگودھا۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ایکسین آپریشن تھرڈ ڈویژن فیسکو سرگودہا آفتاب علی قریشی کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف مقاما ت پر کاروائی کرتے ہوئے چھ بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواں لوک جھاوریاں کاحسن رضا ولد نصیر احمد ‘ موضع بونگہ جھمٹ شاہ پو رکا محمد رفیق ولد احمد یار ‘ موضع واڈھی کا محمد طارق ولد صداقت علی ‘ موضع شریفہ تحصیل ساہیوال کا محمد نذیر ولد محمد امیر ‘ موضع مبارے خاں ساہیوال کا محمد الیاس ولد محمد حنیف اورموضع حیات پو رجھاوریاں کاغلام عباس ولد محمد خان کے خلاف بجلی چوری کرنے پر متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروادیئے گئے ہیں ۔

اس طرح ایس ڈی او آپریشن فیسکو کوٹ فرید سب ڈویژن محمد ابراہیم کی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم نے چک نمبر 41شمالی میں کاروائی کرتے ہوئے مسعود میکن کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 462J کے تحت متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروائے ۔مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں