سرگودھا ،سوئی گیس کی بندش شدت اختیار کر گئی ،شہری سراپا احتجاج بن گئے

ہفتہ 19 جنوری 2019 12:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) سرگودھا میں سوئی گیس کی بندش شدت اختیار کر گئی جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں کئی ماہ سے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری تھا جس میں 18 سے 22 گھنٹے کی بندش سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

تو مردوخواتین شہریوں نے ملت آباد کے قریب جنرل بس اسٹینڈ روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ سوئی گیس کو بحال کیا جائے اور کھانے پکانے کے اوقات کار میں پریشر کو بھی پورا کروائیں۔ ورنہ بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں