شہر بھر کی یونین کونسلز میں سیوریج اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام سینٹری سپر وائزر کو ہدایت جاری

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء)اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عبد اللہ خرم نیازی نے شہر بھر کی 22 یونین کونسلز میں سیوریج اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام سینٹری سپر وائزر کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے بہتر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی نماز فجر کے فوری بعد اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا نے بازاروں کیساتھ ساتھ مختلف یونین کونسلز کے دورے بھی شروع کردیئے ہیں اور صفائی کی نگرانی کا کام بھی از خود سنبھال لیا ہے جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام سے شہر بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں