سرگودھا ، حکومتی احکامات اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری طور پر ماسٹر پلان تشکیل

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) سیکرٹری ڈسٹرکٹ آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز نے بتایا کہ حکومتی احکامات اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری طور پر ماسٹر پلان تشکیل دے دیا گیا ہے‘ مسافروں کو لوٹنے اور ان سے اضافی رقمیں بٹور کر ان کے مسائل میں اضافہ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جو شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات رہیں گے ‘ یہ عملہ گاڑیوں سے اترنے والے مسافروں سے زائد کرایوں کی شکایات پر فوری طور پر ان ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرے گا۔

(جاری ہے)

اس ٹاسک بارے ٹرانسپورٹرز کو بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں‘ قانون شکنی کے مرتکب عوامل کو بھاری جرمانے اور ان کے روٹس پرمٹ بھی منسوخ کیے جائیں گی

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں