سرگودھا، سرکاری و نجی سکولوں کی کینٹینوں پر غیر معیاری کھانوں کی شکایات

فوڈ اتھارٹی کے تعلیمی اداروں کی کینٹینز پر چھاپے شروع

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) سرکاری و نجی سکولوں کی کینٹینوں پر غیر معیاری کھانوں کی شکایات پر فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں کی ان کینٹینز پر چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں جبکہ کینٹینز کے ٹھیکیداران اور ملازمین کے کوائف متعلقہ سکول کے سربراہ کو اپنے پاس جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس کا مقصد غیر معیاری کھانوں کی روک تھام اور ملازمین کے حوالہ سے مکمل آگاہی حاصل کرنا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں