سرگودھا،کتوں کی بھرمار‘ ہسپتال سے کتے کاٹنے کی ویکسیئن غائب‘ بازاروں میں نایاب

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) کتوں کی بھرمار‘ ہسپتال سے کتے کاٹنے کی ویکسیئن غائب‘ بازاروں میں نایاب‘ اگر کسی دکاندار کے پاس کتے کاٹنے کی ویکسیئن ہے تو وہ من مانے ریٹ پر ویکسیئن فروخت کررہا ہے متعلقہ ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں سابق کمشنر سرگودھا نے شہر بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر تاحال عملدرآمد شروع نہ ہوسکا جس کی وجہ سے کتے کاٹنے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے تحریری طور پر کتے‘ سانپ اور بچھو وغیرہ کاٹنے کی ویکسیئن کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے کہ یہ ویکسیئن ہسپتال میں فوری مہیا کی جائے مگر تاحال ویکسیئن مہیا نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے کتے کاٹنے کے مریضوں کو مجبوراً دیگر شہروں یا پھر بازار سے منہ مانگے داموں پر ویکسیئن خریدنا پڑرہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے افسران آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے احکامات جاری کریں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں