سرگودھا،سوئی گیس کی مسلسل بندش،محکمہ سوئی گیس اور حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) سوئی گیس کی مسلسل بندش کے باعث سرگودھا میں محکمہ سوئی گیس اور حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے‘ فیکٹری ایریا‘ ملت آباد کے بعد دیگر علاقوں کے لوگ بھی محکمہ سوئی گیس اور حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کیلئے پًر تولنے لگے ہیں گزشتہ روز فیکٹری ایریا کے بعد ملت آباد میں بھی خواتین اور مرد حضرات نے محکمہ سوئی گیس اور حکومت کیخلاف جلوس نکالا‘ ٹریفک بلاک کی اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی یہ سلسلہ دیگر علاقوں میں بھی پھیلتا جارہا ہے حکومت کی جانب سے سوئی گیس کی فراہمی پر توجہ نہ دینا اس کی بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں