سرگودھا پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا

منگل 22 جنوری 2019 13:24

سرگودھا پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) سرگودھا پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا جنہوں نے اپنے اسی مخصوص طریقہ کار میں جھنگ کے 38 سالہ نوجوان کو قتل کیا اور نعش پھینک دی گے۔زرائع کے مطابق سرگودھا پولیس کو معلوم ہوا کہ کوئی گروہ لوگوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بناکر بلیک میل کرنے اور لوٹنے میں مصروف ہے۔

پولیس سراغ رسانی میں مصروف تھی کہ اچانک محمد ارشد ولد محمد نواز ناصر قوم پٹونہ سکنہ فاروقیہ وارڈ نمبر8جھنگ بعمر قریب38سال کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے اور نعش سرگودہا جھنگ روڈ موضع سلیقہ پھینک دی گئی جس پر قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بظاہر یہ ایک اندھا قتل تھا لیکن تھانہ ترکھانوالہ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ کار ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے پانچ ملزمان سہیل احمد ولد اظہر عباس ، تصور عباس ولد محمد اسلم، اصغر علی ولد غلام سرور اقوام بلوچ سکنائے ککڑانی ، اللہ یار ولد محمد خان قوم بھون سکنہ دلاور اور حاجی احمد ولد محمد یار قوم جوئیہ سکنہ روڈا ضلع خوشاب کو گرفتارکیا۔

تو بلیک میل کر کے لوٹنے والا گروہ بے نقاب ہوا کہ ملزمان نے مقتول پر کافی عرصہ سے نظر رکھی ہوئی تھی جسکو وقوعہ سے چند روز قبل ورغلاکر ایک مکان میں لے گئے اوراسکی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنانے کی کوشش کی جسکی مزاحمت پر اور پکڑے جانے کے خوف سے اس کو قتل کر دیاتھا۔دوران تفتش ملزمان سے نازیبا ویڈیوز معہ تصاویر برآمد ہوگئیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں