تحریک انصاف کے نئے پارٹی آئین میں پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل ،ڈویژنل سسٹم متعارف کر ا دیا گیا

جمعہ 15 فروری 2019 21:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) تحریک انصاف کے نئے پارٹی آئین میں پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ ہی تبدیل کر دیا گیا، نئے پارٹی آئین میں ریجن کی بجائے ڈویژنل سسٹم متعارف کر ا دیا گیا۔تحریک انصاف اپنے پارٹی سڑکچر کو فروری کے آخر تک مکمل کرلے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے نئے تنظیمی ڈھانچ میں پنجاب میں 9 ڈویڑنل صدور، 36 ضلعی صدور، 145 تحصیل صدوراور 3 ہزار 456 یونین کونسل صدور ہوں گے۔ تنظیم سازی یو سی تک کی بجائے اس سے نیچے حلقہ، وارڈ اور پولنگ سٹیشن تک کی جائے گی۔پاکستان میں کل 26 ڈویڑنوں کے الگ الگ صدور ہوں گے۔ پنجاب کے 8 سندھ کے 5 بلوچستان کے 6 اور کے پی کے کے 7 ڈویژنل صدور ہوں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں