سرگودھا ،سپیڈوبس سروس منصوبے میں تاخیر،وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 15 فروری 2019 21:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرگودھا‘ ساہیوال ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر سپیڈو بس سروس کے منصوبے کی تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا اور ساہیوال میں سپیڈو بس سروس کے اجراء کیلئے اقدامات اٹھائے تھے جو ناگزیر وجوہات کی بناء پر پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکے جس پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر سپیڈو بس سروس کے آغاز کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ذرائع کے مطابق سپیڈو بس سروس سرگودھا سے خوشاب‘ شاہپور‘ بھلوال‘ سلانوالی‘ کوٹمومن کے درمیان چلائی جائیگی اس میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا جائیگا جس کا کرایہ سٹاپ ٹو سٹاپ 10 روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ ہر 5 کلو میٹر کے بعد کرایہ ڈبل ہوجائیگا سپیڈو بس سروس کے اجراء کیلئے دونوں ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں