سرگودھا سمیت پاکستان میں کینسر کا عالمی دن منایا گیا

جمعہ 15 فروری 2019 21:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) سرگودھا سمیت پاکستان میں کینسر کا عالمی دن منایا گیا کینسر کے حوالہ سے مختلف تنظیموں کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے اس سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں ہونیوالے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ‘ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد خلیل سمیت دیگر نے کہا کہ پاکستان میں کینسر خواتین میں مردوں کی نسبت زیادہ پایا جاتا ہے اس کی بڑی وجہ خواتین کا اپنے بچوں کو دودھ نہ پلانا ہے جس کی وجہ سے خواتین چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہوجاتی ہیں اس کے علاوہ برائلر کا استعمال بھی کینسر سمیت مختلف بیماریوں کو جنم دیتا ہے جس سے بچنے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے سیمینار سے مختلف افراد نے خطاب کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں