سرگودھا میں نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک سے سرکاری زمین واگزار کروالی

پیر 18 فروری 2019 16:38

سرگودھا میں نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک سے سرکاری زمین واگزار کروالی
ْسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سرگودھا میں نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک سے سرکاری زمین واگزار کروالی۔زرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کومعلوم ہوا کہ جنرل بس اسٹینڈ سرگودھا پٹرول پمپ کے سامنے نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے بلاک نمبرW کے کمرشل پلاٹ پر نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک نے کمرشل دوکانوں پر اڈا بناکر بیک سائیڈ گلی نمبر 7 کا رقبہ 90فٹ پر محکمہ مال اور ہاؤسنگ کے افسران وا ہلکاران کے ساتھ مل کر قبضہ کر کے گلی بند کر رکھی ہے اور عوام کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

جس پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے اس معاملہ کی انکوائری اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو دی۔ جس نے محکمہ ہاؤسنگ اور محکمہ مال سے ریکارڈ کا قبضہ میں لے کر موقعہ ملاحظہ کیا تو ثابت ہوا کہ گلی نمبر7ملحقہ ٹرانسپوڑٹ اڈا نے رقبہ پرناجائز قبضہ کر کے ایک گیٹ لگا رکھا ہے اور گلی کا رقبہ جس کی مالیت50لاکھ روپے ہے جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی انکوائری رپورٹ اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ نے سرکاری قبضہ واگزار کروا لیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں