مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاںبحق اور پانچ زخمی ہو گئے

منڈی کے علاقہ رنمل شریف میں 17 سالہ اقراء نے والدہ سے معمولی رنجش پر خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا

پیر 18 فروری 2019 19:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاںبحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ وجھ کے گاوں عباس پور میں سال اول کے طالب علم احمد حسن نے والدین کی سر زنش پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔جبکہ ریجن کے علاقہ دآدخیل میں والی بال کے دوران جھگڑا ہونے پرمعراج رسول کی فائرنگ سی15سالہ نوجوان عمران جان بحق ہو گیا۔

جس کی نعش داود خیل پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔منڈی کے علاقہ رنمل شریف میں 17 سالہ اقراء نے والدہ سے معمولی رنجش پر خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔اسی طرح پاہڑیانوالی کے علاقہ گڈھو سلطان میں 25 سالہ ندیم نے پسٹل کا فائر کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

کالج روڈ جوہرآباد کے قریب دوموٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرانے 50 سالہ 2 افراد محمد جاوید اورشاہ محمد زخمی ہو گے۔

مظفر گڑھ روڈ پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن کے قریب تیز رفتار رکشے نے ٹکر مار کر راہگیر شریف احمد کو زخمی کر دیا۔سرگودھا میانوالی روڈ پر سیم پل سرفراز کالونی کے قریب وین اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار محمد اشفاق زخمی ہو گیا جبکہ خالق آباد میں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے خان محمد زخمی ہو گیا۔ان واقعات پر ریسکیو ٹیموں نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرھسپتال منتقل کر دیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں