سرگودھا،ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن میںگرفتار تاجر رہا، تین ہزار فی کس جرمانہ، آئندہ تجاوزات نہ کرنے کی ہدایت

ہفتہ 23 فروری 2019 13:51

سرگودھا،ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن میںگرفتار تاجر رہا، تین ہزار فی کس جرمانہ، آئندہ تجاوزات نہ کرنے کی ہدایت
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) سرگودھامیں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تجاوزات سے باز نہ آنے پر گرفتار تاجروں کو رات تھانے میں گزارنے پر 24 گھنٹوں بعد اسسٹنٹ کمشنر نے رہا کر کے تین ہزار فی کس جرمانہ اور دکانیں ڈی سیل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تجاوزات سے اجتناب کریں سرکاری جگہ پر قابضین اور تجاوزات کنندگان کے خلاف بھر پور مہم جاری ہے۔

زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خرم نیازی کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف تیسرے مرحلہ پر اندرون شہر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف عملہ انکروچمنٹ نے کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات سے باز نہ آنے والے تاجروں کی متعدد دوکانیں سیل کرتے ہوئے مزاحمت اور کار سرکار میں مزاحمت پر کئی دوکانداروں کو حراست میں لے کر تھانہ میں بند کر دیا گیا جہنیں رات حوالات میں گزرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت پیش کیا گیا جہاں زیر حراست کو رہا کر کے تجاوزات کے مرتکب دوکاندروں کو فی کس تین ہزار جرمانے کر کے سیل دوکانات کو ڈی سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جن سے آیندہ تجاوزات نہ کرنے کے بیان حلفی بھی حاصل کئے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے اور تجاوزات سے باز نہ آنے والوں کے خلاف مقدمات سمیت بھر پور آپریشن کے بھر پور مہم تیز کر دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ قابضین اور تجاوزات کنندگان کے خلاف کاروائی میں کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں