ٖمحکمہ ایکسائز سرگودھا ڈویژن نے مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 57 کروڑ سے زائد کی ریکوری کرلی

پیر 18 مارچ 2019 19:03

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء)محکمہ ایکسائز سرگودھا ڈویژن نے مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 57 کروڑ سے زائد کی ریکوری کی ہے ،پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 18 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع نے مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 28 فروری تک 57 کروڑ 20 لاکھ 11 ہزار 520 روپے کی ریکوری کی ہے ،ضلع سرگودھا نے 34 کروڑ 11 لاکھ 25 ہزار 123 ،ضلع خوشاب نے 8 کروڑ 32 لاکھ 16 ہزار 678 ، ضلع میانوالی نے 7 کروڑ 71لاکھ 58 ہزار 452 اور ضلع بھر نے 7 کروڑ 5 لاکھ 11 ہزار 267 مختلف ٹیکسوں کی مد میں ریکوری کی ہے، جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ضلع سرگودھا نے 13 کروڑ 61 لاکھ 47 ہزار 530 ، ضلع خوشاب نے 2 کروڑ 72 لاکھ 62 ہزار 885 ، ضلع میانوالی 87 لاکھ 23 ہزار 330 ، ضلع بھکر 1 کروڑ 21 لاکھ 79 ہزار 530روپے جبکہ ڈویژن سے مجموعی طور پر 18 کروڑ 43 لاکھ 13 ہزار 70 روپے کی ریکوری اب تک کی ہی

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں