سرگودھا ،جعلی دستاویزات کے ذریعے سرکاری اراضی کی فروخت کا انکشاف

پیر 18 مارچ 2019 21:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) شہر کے اطراف اہم چوراہوں کے نذدیک ترین علاقوں میں جناح آبادی سکیم کی آڑ میں جعلی دستاویزات کے ذریعے سرکاری رقبوں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق پٹیشن سیل کو موصول سورس رپورٹ میں شہر کے اطراف39شمالی چوک،33شمالی، سلانوالی روڈ، شاہین آباد روڈ سمیت مختلف مقامات جن میں بعض شہری علاقے بھی شامل ہیں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سابقہ ادوار میں سرکاری رقبہ جات کو جناح آبادی سکیم ڈکلیئر کر کے ان پر غیر قانونی قبضے کروائے گئے ،جس میں محکمہ مال کے افسران و ملازمین یہاں تک کہ اعلی شخصیات کے اللوں تللوں نے بھی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے، الاٹ منٹ کے نام پر تحصیلداروں،نائب تحصیلداروں اور پٹواریوں کی مبینہ آشیر باد سے جعلی دستاویزات تیار کر کے پلاٹوں کو آگے فروخت کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ،اور حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، جس پر ڈائریکٹر پٹیشن سیل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی افسرا ن کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاملے کی چھان بین کر کے ذمہ دار افسران و ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں، اور سرکاری رقبے واگزار کرائے جائیں۔

#h#

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں