اینٹی کرپشن سرگودھا کا ایکشن ‘ نائب تحصیلدار ‘پٹواری اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج

منگل 19 مارچ 2019 12:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) اینٹی کرپشن سرگودھا نے محکمہ مال نائب تحصیلدار امجد علی،پٹواری حلقہ بھیرہ محمد ریاض،اسٹام فروش ظفر اقبال،اور شہریوں محمد اکبر، جاوید اقبال اور محمد اقبال(پرائیویٹ پرشن ) کے خلاف درج مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی اس مقدمہ کے ملزمان پر سکنی رقبہ کو زرعی رقبہ ظاہر کر کے گورنمنٹ کو نقصیان پہنچانے کے الزام میں گروہ کے خلاف کاروائی کی ہے۔

جس کے لئے قصبہ بھیرہ مصطفی کالونی کے محمد نصیر نے محکمہ اینٹی کرپشن کو نشاندہی کی کہ محمد اکبر، جاوید اقبال وغیر ہ نے ایک کنال 10مرلے اراضی واقع چاہ ملاں ریحان بھیرہ میں خرید کیا جس کی رجسٹری کروانے کے لیے محکمہ مال کے افسران و اہلکاران سے ملی بھگت اور ریکارڈ میں ٹمپرنگ کر کے زرعی رقبہ کو سکنی رقبہ ظاہر کر کے حکومت پنجاب کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

اس درخواست پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے محمد اصغر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو انکوائری مقرر کیا جس نے محکمہ مال کا ریکارڈ قبضہ میں لے کر موقعہ ملاحظہ کیا تو ثابت ہوا کہ 13 جون 2006 کو رجسٹری نمبر 1۔ 369 میں ٹمپرنگ کر کے سکنی رقبہ کو زرعی رقبہ ظاہر کیا ہے۔ جس انکوائری رپورٹ کی روشنی میں محکمہ مال کیامجد علی نائب تحصیلدار، محمد ریاض پٹواری حلقہ بھیرہ، ظفر اقبال اسٹام فروش،اور محمد اکبر، جاوید اقبال اور محمد اقبال(پرائیویٹ پرشن ) کے خلاف جعل سازی، دھوکہ دہی، فراڈ، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں