سرگودھا‘ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر شادی کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والے دو طالب علموں کو گرفتار کرلیا

منگل 19 مارچ 2019 14:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر شادی کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والے دو طالب علموں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مرید کے کے محمد یعقوب نے درخواست دی کہ ان کی بیٹیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر دو لڑکوں نے نازیبا ویڈیو بنائی اور اس کے بعد انہیں بلیک میل کرنا شروع کردیا۔اس درخواست پرایف آئی اے سائبر کرائم نے مرید کے میں چھاپہ مارکر دونوں طالب علموں کو گرفتار کرلیا جو آپس میں کزن ہیں جن کے قبضے سے نازیبا ویڈیو اور تصاویر بھی برآمد کرلیں گئیں۔کاروائی کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا -

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں