سرگودھا،جشن بہاراں کی 6 روزہ تقریبات سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی، مسلم لیگی ارکان میں خوشی کی لہر

منگل 19 مارچ 2019 23:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) جشن بہاراں کی 6 روزہ تقریبات سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی، مسلم لیگی ارکان میں خوشی کی لہر، پی ٹی آئی میں مایوسی، انتظامیہ نے جشن بہاراں کے انعقاد کی مخالفت کردی، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی دور حکومت کے منتخب ہونے والے ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کی طرف سے پی ٹی آئی کے وزیر اعلی کو مہمان خصوصی مدعو کرنے سمیت دیگر معاملات کے اضطبراب پر ضلع کونسل کی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر سمیت متعلقہ انتظامی افسران کو جشن بہاراں کو منعقد کرنے یا نہ کرنے پر مشاورتی لیٹر لکھے تھے۔

(جاری ہے)

قریبی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سمیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مختلف اداروں کی رپورٹوں کی روشنی میں جشن بہاراں کی تقریبات نہ کروانے کی سفارش کی۔ جس پر مسلم لیگی ارکان میں خوشی کی لہر جبکہ پی ٹی آئی میں مایوسی کی فضاء پھیل گئی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں