سرگودھا ،صوبہ بھر میں چھ روزہ صفائی مہم کا آغاز، چیئرمین یونین کونسلز سمیت متعلقہ اداروں کو 50 ہزار روپے تک اخراجات کی اجازت

منگل 19 مارچ 2019 23:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں چھ روزہ صفائی مہم کا آغاز، چیئرمین یونین کونسلز سمیت متعلقہ اداروں کو 50 ہزار روپے تک اخراجات کی اجازت، بجٹ کم ملنے پر دیہاتوں اور قصبوں میں لاکھوں ٹن کوڑے کے ڈھیر صاف نہ کئے جانے کے خطرات منڈلانے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی دور حکومت میں صاف دیہات پروگرام کے تحت پرائیویٹ کمپنیوں کو مجموعی طور پر اربوں روپے مالیتی ٹھیکے دیئے جانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جبکہ اس کے برعکس موجودہ حکومت نے صاف دیہات پروگرام کے تحت ینین کونسلز کے چیئرمین کو سرکاریطور پر 50 ہزار روپے تک کے اخراجات کرنے کی چھوٹ دی ہے قریبی ذرائع کے مطابق 50 ہزار روپے میں سے 25 ہزار روپے تشہیری مہم جبکہ 25 ہزار روپے وسائل پر خرچ کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں