سرگودھا ریجن میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈکیٹ جاںبحق اور دو ساتھی فرار ہوگئے

بدھ 20 مارچ 2019 13:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) سرگودھا ریجن میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈکیٹ جاںبحق اور دو ساتھی فرار ہوگئے۔زرائع کے مطابق ?جوھرآباد تھانہ صدرکیعلاقہ میں ڈکیتی کی واردات کرکے تین ڈاکو فرار ہو گے ۔واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تعاقب کیا تو شوالہ کے مقام پر مقابلہ میں خطرناک ڈکیٹ مارا گیا جس کی شناخت عنائت اللہ عرف عنایتوں نیازی کے نام سے ہوئی جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گے جن کی تلاش کے لئے پولیس مصروف کاروائی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ میں جانبحق عنائت سمیت ڈکیٹ گینگ نے تھانہ صدر جوہرآباد کیعلاقہ میں رات پلی تالاباں والی کیقریب گن پوائنٹ پر مظہرٹوانہ سیموٹرسائیکل اورنقدی چھین لی اور فرار ہوگے جس کی اطلاع ملتیہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کاتعاقب شروع کردیا اورموضع شوالہ کیقریب آمنیسامنے مبینہ پولیس مقابلہ میں عنائت اللہ نیازی ساکن میانوالی مارا گیا جس کے دو ساتھی فرار ہوگے جن کی تلاش جاری اور مارے جانے والے مبینہ ڈکیٹ کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی جس پر پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں