سرگودھا ریجن میں وکلاء نے دوسرے روز بھی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا

جمعرات 21 مارچ 2019 12:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پنجاب بار کونسل کی کال پر سرگودھا ریجن میں بھی وکلاء نے دوسرے روز عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے مکمل ہڑتال کی جس سے مقدمات کی کاروائی التواء کا شکار اور سائلین پریشان رہے۔

(جاری ہے)

پنجاب بار کونسل کی کال کے پر وکلاء نے دوسرے روز بھی ہڑتال برقرار رکھی جبکہ سرگودھا ریجن کے وکلاء ہائی کورٹ بینچ کے مطالبہ پر اگلے دو روز جمعہ اور ہفتہ کو بھی ہڑتال کریں گے۔

زرائع کے مطابق پاکستان بار کونسل کی کال پر سرگودھا سمیت ریجن میں بدھ اور جمعرات دو یوم وکلاء نے ہڑتال کی جبکہ سرگودھا بار ایسویسی ایشن سمیت ریجن کی وکلاء ایکشن کمیٹی کے فیصلہ پر سرگودھا میں ہائی کورٹ بینچ کے مطالبہ پر ریجن بھر کے وکلاء جمعہ اور ہفتہ کے روز ہڑتال کر رہے ہیں اس طرح سرگودھا کے وکلاء اگلے دو روز بھی ہڑتال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں