سرگودھا: لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی حالت زار کی بہتری کیلئے 10کروڑ روپے کے فنڈ ز جاری

جمعرات 21 مارچ 2019 23:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) حکومت پنجاب نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی حالت زار کی بہتری کیلئے مجموعی طور پر 10کروڑ روپے کے فنڈ ز جاری کر دیئے ، ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں غیر رسمی تعلیمی و فنی ادارے گزشتہ کئی ماہ سے شدید مالی بحران کا شکار ہیں بالخصوص معاوضوں کی عدم ادائیگی اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث یہ شعبہ غیر فعال ہوتا جا رہا ہے ،اور شرح خواندگی کی بہتری اور مقررہ وقت میں ہدف کا حصول ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے جس پر صوبائی حکومت نے غیر رسمی اداروں کی بحالی کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کر دیئے ہیں، جس میں سے ضلع سرگودھا کو 2کروڑ91لاکھ روپے ،میانوالی 2کروڑ6 6لاکھ روپے ،بھکر2 کروڑ61لاکھ روپے اور ضلع خوشاب کو 2کروڑ62لاکھ روپے کی گرانٹ گزشتہ روز جاری کر دی گئی اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ فنڈز کے شفاف استعمال اور چیک اینڈ بیلنس یقینی بناتے ہوئے غیر رسمی تعلیمی و فنی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں