سرگودھا ، ملک بھر میں 140سے زائد قومی منصوبہ جات التواء کا شکار

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) فنڈز بروقت استعمال نہ ہونے کے باعث سابق حکومت کے دور مین شروع کیے گئے ملک بھر میں 140سے زائد قومی منصوبہ جات التواء کا شکار ہیں ان میں سے کئی منصوبوں کی لاگت میں دو گنا اضافہ ہوچکا ہے جس سے حکومت کو اربوں روپے اضافی فنڈز جاری کرنا پڑینگے ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت مین/18 2017،میں شروع کیے گئے قومی منصوبہ جات موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد آٹھ ماہ گزرنے کے باوجودفنڈز فراہم نہ کرنے کے باعث التواء کاشکار ہیںجبکہ موجود حکومت کی طرف سے فنڈز کی عدم ادائیگی اور بلدیاتی اداروں کو اختیارنہ دینے کی وجہ سے سابق حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے تباہی کامنظر پیش کرنے لگے،جبکہ سابق دورمیںان منصوبوں کو اتواء کاشکاربھی بنایاگیاجس کی ایک بڑی وجہ ٹھیکوں میں گھپلے اور ٹھیکیداری نظام ہے ٹھیکیدار افسران کی مبینہ ملی بھگت سے بروقت کام مکمل نہیں کرتے جس سے حکومت کو اضافی اخراجات کا بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے حکومت نے آئندہ بروقت منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹھیکیداروں سے اضافی رقم وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹھیکیدار مقررہ وقت میں منصوبہ مکمل نہیں کریگا اضافی رقم اس منصوبہ میں ایڈجسٹ کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں