سرگودھا ، آتش بازی و ہوائی فائرنگ ، درجنوں افراد گرفتار

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) حکومت کی طرف سے شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر عائد پابندی کیخلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈائون، درجنوں افراد کوگرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج، کرلیے گئے پولیس کے مطابق گزشتہ نصف شب کے قریب چک نمبر 86شمالی،پھلروان اور ساہی وال میں چار مختلف مقامات پر شادی کی تقاریب میں آتش بازی، ہوائی فائرنگ اور سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی بابت شکایات موصول ہونے پر پولیس کی ٹیموں نے فوری کاروائی کر کے صفدر، وحید، شہباز،خضر وغیرہ 13افراد گرفتار کر لئے موقع سے آتش بازی کا سامان اور سائونڈ سسٹم برآمد کرکے مجموعی طور پر 28افراد جن میں دولہے بھی شامل ہیں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں