}سرگودھا سمیت دنیا بھر میں ٹی بی کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا

اتوار 24 مارچ 2019 19:21

ق*سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) سرگودھا سمیت دنیا بھر میں ٹی بی کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا اتوار کے روز عام تعطیل ہونے کی وجہ سے اس عالمی دن کے موقع پر کوئی تقریب منعقد نہ ہوسکی 23 مارچ بروز ہفتہ کو یوم پاکستان اور اتوار کو عام تعطیل ہونے کی وجہ سے سرکاری ادارے بند تھے جس کے باعث ٹی بی سے متعلقہ سیمینار وغیرہ کا انعقاد نہ ہوسکا ہر سال سرگودھا سمیت ضلع بھر میں ٹی بی کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر سیمینارز کیساتھ ساتھ واکس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جو اس سال نہ ہوسکی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں