سرگودھا، ٹریفک کے دومختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

پیر 25 مارچ 2019 22:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) ٹریفک کے دومختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ،لاہورروڈپرٹریفک کے المناک حادثہ میںدوموٹرسائیکل سوار افرادتیزرفتار مسافربس کی زد میں آکرجاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق سرگودھالاہورروڈ پر چک نمبر88جنوبی کے قریب سرگودھاسے لاہور جانیوالی مسافربس نے موٹرسائیکل سوار دو افراداشرف اوراسلم کو ٹکرمارکرکچل دیا،جوموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،حادثہ کے بعد بس کادرائیورفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،جس پر علاقہ کے لوگوں اور متوفیان کے ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سرگودھا،لاہورروڈ بلاک کردیااور بس پر حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا،وقاعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری وقوعہ کی جگہ پہنچ گئی،پولیس اور مظاہرین کے مابین طویل مزاکرات کے بعد مظاہرین پر امن منتشرہوگئے،پولیس نے متوفیان کی نعشوں کو قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور واقعہ کامقدمہ درج کرلیاہے،علاووہ ازیںموضع کلیان کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے راہگیر خاتون کو کچل دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان کی بازی ہار گئی، متوفیہ کی شناخت اللہ جوائی زوجہ باطی خان کے نام سے ہوئی جو مقامی رہائشی بتائی جاتی ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر کے نامعلوم بس ڈرائیور جو کہ موقع سے فرار ہو گیا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں