سرگودھا‘چار خواتین سمیت 20 افراد کے قتل اور چار کے مضروب ہونے پر سیل دربار کھولنے پر دو افراد گرفتار

منگل 26 مارچ 2019 13:39

سرگودھا‘چار خواتین سمیت 20 افراد کے قتل اور چار کے مضروب ہونے پر سیل دربار کھولنے پر دو افراد گرفتار
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سرگودھا کے نواحی چک 95شمالی میں چار خواتین سمیت بیس افراد کے قتل اور چار کے مضروب ہونے پر سیل ہونے والے دربار کو کھولنے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق چک 95 شمالی پر تین سال قبل دم درود کے نام پر مریدین پر تشدد جاری تھا کہ چار خواتین سمیت 20 افراد جانبحق اور دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے جس تھانہ صدر پولیس دہشت گردی اور قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور پیر عبدالوحید سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر کے جائے وقوعہ دربار کو سیل کر دیا اور مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا میں زیر سماعت اور فیصلہ کے قریب ہے۔

گزشتہ روز چند مریدین کی طرف سے سیل دربار کو کھول کر صفائی کی جا رہی تھی کہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر اور حکام موقع پر پہنچ گئے اور دو افراد کو گرفتار کر لیا جن میں واقعہ کا مضروب توقیر بھی شامل بتلایا جا رہا ہے مریدین کی مداخلت پر تھانہ صدر پولیس نے معززین کی طرف سے یقین دہانی پر تحریری معافی کے بعد گرفتار افراد کو چھوڑ دیا اور معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں