پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ، ملزم گرفتاراسلحہ برآمد

جمعرات 18 اپریل 2019 18:04

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) پولیس نے آرمی ملازم کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا جبکہ قاتل کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ۔ محمد ضیاء الرسول بعمر32/33سال جو کہ آرمی میں ملازم تھا اور راولپنڈی کینٹ میں تعینات تھا جو کہ اپنے بھائی کو ملنے بھلوال آیا ہوا تھا مورخہ17مارچ2019کو گھر سے راولپنڈی جانے کے لیے نکلا لیکن وہاں پر نہ پہنچا اسی دوران پولیس کو ایک نامعلوم نعش کی اطلاع ملی جسکو فوری حفاظتی تحویل میں لیکر پتہ جوئی کی گئی تو پتہ چلا کہ نعش محمد ضیاء الرسول کی ہے جسکو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیںتھی جسکے قتل کا سراغ لگانا پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا مزیدبرآں مدعی مقدمہ اور لواحقین نے پولیس سے حقائق چھپائے جسکی وجہ سے بھی اصل ملزمان تک رسائی ناممکن نظر آرہی تھی لیکن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاحسن مشتاق سکھیرا کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی بھلوال سرکل ملک غلام عباس اور ایس ایچ او بھلوال سٹی انسپکٹر قیصر عباس گجر کو خصوصی ٹاسک دیا گیا جنہوں نے دن رات کی محنت ، جدید اور روایتی طریقہ تفتیش پولیس کو بروئے کارلاتے ہوئے ملزمان محمد گلفام اور اشتیاق احمد کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بندوق12بور اور پسٹل30بور بھی برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں