گڈفرائیڈے /ایسٹر ڈے کے موقع پر سیکورٹی پلان جاری،2ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

جمعرات 18 اپریل 2019 18:04

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر گڈ فرائیڈے اور ایسٹرڈے کے موقع پر خصوصی سیکورٹی پلان جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب لاہور کی خصوصی ہدایات پر مسیحی برادری کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ضلع بھر میں105سے زائد چرچوں پر عبادتی پروگرام منعقد ہو رہے ہیں، جنکی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ 2ہزار سے زائد مسلح پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی پر مامور کیا گیا ہے ایلیٹ فورس کی خصوصی ٹیمیں اور محافظ اسکواڈ اہم چرچوں کے اردگرد گشت کریں گے ۔

اس کے علاوہ موبائل کیم کے ذریعے اہم چرچوں کی لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ اہم مسیحی عبادت گاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات اورواک تھروگیٹس نصب کیے جائیں گے اور چرچوں میں داخل ہونے والے اشخاص کی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر تلاشی لی جائے گی ۔علاوہ ازیں ٹریفک پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیںگے جبکہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس لائن سرگودھا میں 4 مکمل ریزروباوردی مسلح حاضر رہیں گی ۔ تمام سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز محمود کریں گے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں