سرگودھا،محکمہ صحت کی جانب سے ضلع کے سات ہسپتالوں میں وویمن میڈیکل افسران تعینات

جمعرات 18 اپریل 2019 23:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) محکمہ صحت کی جانب سے ضلع کے سات ہسپتالوں میں وویمن میڈیکل افسران تعینات کر دی گئیں، تفصیل کے مطابق بی ایچ یو گل دا کوٹ میں ڈاکٹرز حمیرا ستار،بی ایچ یو مچھر کھادی میں ثانیہ سرفراز،بی ایچ یو سردار پورنون میں طیبہ اسلم،بی ایچ یو8ایم ایل میں مہوش ریاض، بی ایچ یو رکھ چراگاہ میں ضمیر طاہرہ، بی ایچ یو گھنگوال میں مصباح حسن اور بی ایچ یو142شمالی میں ڈاکٹر عطیہ جاوید کوایڈہاک بنیادوں پر ایک سال کیلئے تعینات کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں