ایف بی آر کی جانب سے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں کروڑوں روپے کے نا دہندگان سرمایہ کے اکائونٹس منجمند کرنے کے علاوہ قانونی چارہ جوئی کی تیاری شروع

جمعہ 19 اپریل 2019 21:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) ایف بی آر کی جانب سے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں کروڑوں روپے کے نا دہندگان سرمایہ کے اکائونٹس منجمند کرنے کے علاوہ قانونی چارہ جوئی کی تیاری شروع کر دی گئی،ذرائع کے مطابق محکمہ ریونیو، بینکوں ، ایکسائز و دیگر محکموں سے آن لائن سسٹم کے ذریعے حاصل ہونیوالی معلومات کی بنیاد پر ان افراد کا ڈیٹا مکمل کر کے سو فیصد عملدرآمدکیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں، ان میں زیادہ تر ایسے نا دہندہ افراد شامل ہیں جنہوں نے گاڑیوں،ریل اسٹیٹ یا دیگر کاروبار میں سرمایہ کاری کی مگر پیسہ کہاں سے آیا یہ معلومات نہیں دی جس پر ایف بی آر نے مجموعی سرمایہ کاری کے علاوہ ان کی انفرادی حیثیت پر براڈننگ آف ٹیکس بیس کے تحت انکم ٹیکس عائد کیا جائے گاذرائع کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے بینک اکائونٹس منجمندکرنے کے علاوہ منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں قرق بھی کی جا سکتی ہیں، جبکہ قانون کے تحت ناہندہ کو چھ ماہ جیل بھی بھگتنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں