حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری سکولوں کو ملنے والے نان سیلری بجٹ کے استعمال کا انٹر آڈٹ کرنے کیلئے اقدامات شروع

جمعہ 19 اپریل 2019 21:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری سکولوں کو ملنے والے نان سیلری بجٹ کے استعمال کا انٹر آڈٹ کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ،جبکہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں مالی سال کے دوران نان سیلری بجٹ کی دو اقساط ابھی تک جاری نہیں ہو سکیں، جبکہ ایک قسط ضلعی حکومت کے اکائونٹ میں پڑی ہے جو مالیاتی نظام کی پیچیدگیوں اور ایجوکیشن اتھارٹی فعال نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک سکول کونسلوں کے اکائونٹس میں منتقل نہیں ہو سکی،مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق ضلع کی19سو سے زائد سکولوں کو مجموعی طور پر 28کروڑ روپے کے نان سیلری بجٹ اب تک حکومت کی طرف سے دیا گیا جبکہ صرف32فیصد سکولوں نے یہ فنڈز81فیصد استعمال کیا جبکہ فنڈز کا ایک بڑا حصہ ضلع کونسلوں کے اکائونٹس میں ہی پڑا ہے ، جبکہ پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارم پروگرام کے فنانس سیکرٹری کی طرف سے این ایس بی کے انٹر آڈٹ کی ہدایات جاری کر دی گئیںجس پر محکمہ تعلیم میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں