اپنی قابلیت کی بنیاد پر نمایاں پوزیشن لینے والے پولیس کنسٹیبلان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ، ڈپی او سرگودھا

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ اپنی قابلیت کی بنیاد پر نمایاں پوزیشن لینے والے پولیس کانسٹیبلان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ ان کے اندر مزید محنت کرنے کا جذبہ برقرار رہے اور ان دیگر ساتھیوں کے لیے یہ ایک مثال بنیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس کانسٹیبلان کی ترقی کیلئے منعقد کئے گئے امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے پولیس کانسٹیبلان میں تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقدانعام تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کانسٹیبل طاہر اختر کو لسٹ بی ون کانسٹیبل محمد اویس منظور کو لسٹ اے کے امتحان میں اول پوزیشن لینے پر سر ٹیفکیٹ درجہ سوئم اور نقدانعام پانچ پانچ ہزار روپے جبکہ کانسٹیبل مظہر اقبال کو لسٹ بی ون اور کانسٹیبل عامر اعجاز کو لسٹ اے کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر سرٹیفکیٹ درجہ سوئم اور نقدانعام تین تین ہزار روپے دیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں