ض*سرگودھا ،ٹوکن ٹیکس بچانے والے ٹرانسپورٹز کیخلاف کریک ڈائون کے احکامات جاری

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

yسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) مختلف اضلاع سے ڈبل روٹس رکھنے اور ٹوکن ٹیکس بچا کر حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے انکشاف کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کریک ڈائون کے احکامات جاری کر دیئے ، ذرائع کے مطابق اکثر ٹرانسپورٹرز نے نہ صرف پنجاب بلکہ دیگر صوبوں سے بھی گاڑیوں کے دو سے تین تک روٹ پرمٹ بنوا رکھے ہیں، کمپیوٹرائزڈ نظام میں خامیوں کے باعث یہ روٹ پرمٹ چیک نہیں کئے جا سکتے،جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متعلقہ ضلع یا صوبے کی بجائے جس علاقے کی فیس کم ہووہاں ٹوکن ٹیکس ادا کر کے رقوم بچائی جاتی ہیں،جس کے بعد گاڑیاں کسی بھی روٹ پر چلائی جاسکتی ہیں اور پکڑے جانے پر متعلقہ علاقے کا روٹ پر مٹ چیک کروا کر جرمانہ بھی نہیں ہوتا جس کے باعث پنجاب حکومت کو ٹوکن ٹیکس کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے،افسران کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کمپیوٹرائزڈ نظام مکمل ہی نہیں کیا جا سکا ،جس پر صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،اس ضمن میں گزشتہ روز ضلع سرگودھا سمیت ریجن کے چاروں اضلاع کے سیکرٹریز ٹرانسپورٹ کی طرف سے مختلف اضلاع کی انتظامیہ سے جاری ڈبل روٹ پرمٹ کو منسوخ کروانے کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں کے خلاف مقدمات در ج کروائے جائیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں