ذ*سرگودھا ، اوورہیڈ برج سمیت مختلف شاہرائوں کے کنارے نشئیوں کے ڈیرے قائم

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

ج*سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) کمشنر و ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے باوجود انتظامیہ اوور ہیڈ برج کے نیچے اور مختلف شاہرائوں کے کنارے سے نشئیوں کے ڈیرے ختم نہ کروا سکی،تفصیل کے مطابق سابقہ ادوار میں مختلف مقامات پر نشئیوں کے سرعام ڈیرے ختم کر وائے گئے مگر پھر سے یہ ڈیرے آباد ہو گئے ہیں ،جہاں سرعام انجکشن اور دیگر منشیات کا استعمال ہوتا ہے ،یہی نہیں نشیئوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اورآئے روز ان کی ہلاکتوں کے واقعات میں بھی نمایاں اضافہ ارباب اختیار کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،ان میں کھاتے پیتے گھرانوں کے نوجوان بھی شامل ہیں،جبکہ سرعام منشیات کے استعمال سے گزرنے والے بچوں کی ذہنی نشوونما پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،شہریوں نے ارباب اختیار سے اس سلسلہ میں مربوط حکمت عملی اختیار کر کے اس کے مستقل تدارک کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں