ذ*سرگودھا، مویشیوں کی ’’پری فیلڈ ویکسی نیشن ‘‘ شروع کرنے کے احکامات جاری

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مویشیوں کی ’’پری فیلڈ ویکسی نیشن ‘‘ شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تفصیل کے مطابق موسم کی تیزی سے تبدیلی جہاں معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں وہاں صورتحال کے باعث مویشی پال حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،اس ضمن میں عوامی شکایات کے تناظر میں سیکریٹری لائیو سٹاک نے جانوروں کو متعددی موسمی وبائی امراض سے بچائو سے تدارک کی ویکسی نیشن کی غرض سے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی اور ہفتہ وار رپورٹ ارسال کرنے کا کہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں