ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے ضلع بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیئے گئے

پیر 22 اپریل 2019 14:42

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے ضلع بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پولیس تھانہ کینٹ نے علاقہ چرچ 47 شمالی، چرچ نزد آر پی او ہاؤس، تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن نے علاقہ چرچ مریم ٹاؤن، اسمبلی آف گاسپل ، تھانہ اربن ایریا نے علاقہ بستی عیسائیاں، اسلام پورہ، تھانہ بھلوال سٹی نے علاقہ مین بازار بھلوال، اور تھانہ سلانوالی نے علاقہ چک نمبر120شمالی اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیے ۔

اس سر چ آپریشن میں تھانہ کینٹ ، تھانہ ساجد شہید، تھانہ اربن ایریا،تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن ،تھانہ بھلوال سٹی،تھانہ سلانوالی،ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، سیکورٹی برانچ، سول ڈیفنس اور حساس اداروں نے حصہ لیا ۔ دوران سرچ آپریشن سینکڑوں دوکانات ومکانات کی تلاشی لی گئی جبکہ ایک ہزار کے قریب افراد کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیومیٹرک مشین کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں