نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی تعلیمات کے حوالے سے سیمینار

پیر 22 اپریل 2019 17:20

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمامعلامہ اقبال کی تعلیمات کے حوالے سے سرگودھا پریس کلب میںسیمینار منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل میاں وحید اورممتاز دانشور پروفیسرڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاعرمشرق علامہ محمد اقبال دنیا کی ایک عظیم ہستی ہیں پاکستان کا خواب علامہ اقبال کو دکھانے میں اللہ کی بڑی حکمت شامل ہے وہی عظیم ہستی تھی جسے اللہ نے لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر قائم ہونے والی سرزمین کے تصور کو واشگاف کرنے کے لئے چنا۔

معاشرے میں امن اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سیرت نبوی پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریگیڈئیر (ر) محمد اسلم خان مرکزی وائس پریذیڈنٹ ،جنرل سیکرٹری ریٹائرڈ کرنل مظہر مسعود نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل آف پاکستان، حاجی یعقوب ، ملک ممتاز، حاجی عبداللہ خان رانارشید اور سیمینار کے منتظم ڈپٹی چیف کوآرڈی نیٹر سعید اکبروڑائچ نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل آف پاکستان کے علاوہ ڈسٹر کٹ بھر سے آئے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔تقریب کے اختتام پر مرکزی چئیر مین نے سرگودھا کے نومنتخب عہدیدارو ںمیں میڈلزاورسرٹیفیکیٹس تقسیم کئے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں