سرگودھا گجرات روڈ کے موضع بھکھی میں دیرینہ دشمنی پر حملہ،ایک شخص قتل ،دو خواتین شدید زخمی

پیر 22 اپریل 2019 17:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) سرگودھا گجرات روڈ کے موضع بھکھی میں دیرینہ دشمنی پر حملہ میں ایک شخص قتل اور دو خواتین زخمی ہو گئیں جن کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

درائع کے مطابق بھکھی میں مقتول محمد ریاض کی شہباز اورفیاض وغیرہ سے دشمنی چلی آرہی تھی۔جس پر حملہ میں محمد ریاض جاںبحق اور دو خواتین نسرین شہزاد،آصفہ نورین شدید زخمی ہو گئیں۔پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملزمان موقع سے فرار ہو گے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں