سرگودھا ، ’’مائنز لیبر ویلفیئر کمپلیکس ‘‘کا منصوبہ سیاست کی بھینٹ چڑ ھ گیا

پیر 22 اپریل 2019 22:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) سرگودھا میں پہلے ’’مائنز لیبر ویلفیئر کمپلیکس ‘‘کا منصوبہ سیاست کی بھینٹ چڑ ھ کر ٹھپ ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا،یہ منصوبہ سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کڑانہ ہلز کے بیس ہزار سے زائد پہاڑی مزدوراور ان کے خاندانوں کو صحت و تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حادثات کی صورت میں انسانی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کیلئے شروع کیا تھا، اس سلسلہ میں 119جنوبی میں 42کینال سرکاری اراضی کو موذوں قراردے کر محکمہ لیبر کا ہیڈکوارٹر دفتر، مائنز وکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ،لیبر ویلفیئر ہسپتال، لیبر ویلفیئر گرلز ہائر سکنڈری سکول قائم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف تفریح پروگراموں اور کھیلوں کی سہولیات بھی فراہمی کی فیزبیلٹی رپورٹ تیار ہیں مگر حکومت کی تبدیلی کے بعد سے اب تک اس حوالے سے کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت مقامی انتظامیہ کی جانب سے بار بار رجوع کرنے پر بھی کوئی مناسب جواب نہیں دے رہی ، جبکہ متذکرہ زمین کے حصول اور قانونی لوازمات کی تکمیل میں رکاوٹیں اس منصوبہ کی تاخیر کا موجب ہیں، اس طرح یہ منصوبہ ٹھپ ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور مزدوروں کی حالت زار کی تبدیلی نئے پاکستان میں بھی ممکن نظر نہیں آ رہی ، جس پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں