ًفیسکو نے میونسپل کارپوریشن کے اضافی یونٹس پر مشتمل رقوم واپس کرنے کی یقین دہانی کرادی

پیر 22 اپریل 2019 22:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) فیسکو نے میونسپل کارپوریشن کے اضافی یونٹس پر مشتمل رقوم واپس کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق جولائی 2016ء سے دسمبر 2018ء کے دوران میونسپل کارپوریشن کی تحقیقاتی ٹیم نے فیسکو کی طرف سے لی جانے والی ریڈنگ اور ڈسپوزل ورکس اور واٹر سپلائیوں پر لگے بجلی کے میٹرز کی ریڈنگ کا موازنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ فیسکو کے میٹر ریڈرز کی طرف سے فرضی ریڈنگ کرکے 7 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیتی 35 لاکھ 80 اضافی یونٹس ڈال کر بل میونسپل کارپوریشن کو بھجوائے گئے۔

ترجمان کے مطابق میئر سرگودھا کے دفتر میں میونسپل کارپوریشن کے اعلی افسران سمیت فیسکو کے افسران کے مابین اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اہم اجلاس کے دوران فیسکو کی انتظامیہ نے 7 کروڑ 35 لاکھ روپے کی اضافی ڈالی جانے والی رقم کو جلد مرحلہ وار واپس کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں