سرگودھا میں فرد اور رجسٹری کا کام قانون کے مطابق جاری ہے

منگل 23 اپریل 2019 14:53

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) سرگودھا میں رجسٹری کی مد میں کروڑوں روپے کا ریونیو خزانے میں ہر سال جمع کروایا جارہا ہے جبکہ عوام کی سہولت کے لئے بے جا اعتراضات کا خاتمہ اور کمپیوٹرائزڈ فردوں کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو سائلین بلا جھجھک آسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سب رجسٹرار وقاص اسلم مارتھ نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت سرگودھا میں فرد اور رجسٹری کا کام قانون کے مطابق جاری ہے اور اس سے ماہانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے خزانہ میں جمع کرائے جارہے ہیں۔ اسی طرح عوام کی سہولت کیلئے تحصیل آفس میں بنیادی سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔وقاص اسلم مارتھ نے کہا کہ کسی بھی سائل کا کوئی مسئلہ ہو میرے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں اور انشاء اللہ ان کا مسئلہ ہر صورت حل کیا جائے گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں