سرگودھا،ضلع میں چار سو سے زائد چھوٹی بڑی فیکٹریوں، ہزاروں ہوٹلوں، دوکانوں پر کام کرنیوالے مزدوروں استحصال جاری

منگل 23 اپریل 2019 22:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) ضلع میں چار سو سے زائد چھوٹی بڑی فیکٹریوں، ہزاروں ہوٹلوں، دوکانوں پر کام کرنیوالے مزدوروں استحصال جاری ہے ، جبکہ محکمہ لیبرکے ملازمین محدود وسائل کا رونا روتے رہتے ہیں،مقرر کردہ اجرت نہ ملنے سمیت دیگر مسائل نے مزدور طبقہ ذہنی مریض بن چکا ہے ،جبکہ حکومتی احکامات کے باوجود فیکٹریوں‘ ملوں اور ورکشاپوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو تا حال بڑھائی گئی اجرت ادا نہ کیے جانے پر ڈائریکٹر جنرل لیبر پنجاب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کے ڈی اوز لیبر کو جاری مراسلہ میں حکم دیا ہے کہ فوری طور پر قانون شکنی کے مرتکب فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں