فوری طور پر ہیپا ٹائٹس مرض کے حوالے سے ہائی رسک علاقوں کی نشاندہی کی جائے، ڈائریکٹر جنرل’’ ڈزیزز ‘‘کنٹرول پنجاب

منگل 23 اپریل 2019 22:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل’’ ڈزیزز ‘‘کنٹرول پنجاب نے گراس روٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت چارو ں اضلاع کے سی ای او ز ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ فوری طور پر ہیپا ٹائٹس مرض کے حوالے سے ہائی رسک علاقوں کی نشاندہی کرکے ان علاقوں میں جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں،جبکہ سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر کی سربراہی میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے علاوہ ہیپا ٹائٹس سے احتیاطی تدبیر کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغازکر کے رپورٹ پیش کی جائے جبکہ ایسے مریض جن میں علاج معالجہ کی سکت نہیں انکا ہسپتالوں کے عشر و زکوةٰ شعبوں کے ذریعے علاج معالجہ ممکن بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں