سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں شاہرائوں اور ریلوے ٹریکس کے گرد کوڑا کرکٹ پھینکنے پر مکمل طور پر پابندی عائد

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے میونسپل کارپوریشن اور دیگر بلدیاتی اداروں کو فوری عملدرآمد کے احکامات جاری

منگل 23 اپریل 2019 22:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں شاہرائوں اور ریلوے ٹریکس کے گرد کوڑا کرکٹ پھینکنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور دیگر بلدیاتی اداروں کو فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئے ہیں، اس حوالے سے ریلوے حکام کی بڑھتی ہوئی شکایات اور تحفظ ماحولیات کی طرف سے ملنے والے نوٹسز پر گزشتہ روز سرگودھا سمیت خوشاب،میانوالی اور بھکر کے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو مین شاہرائوںاور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کیساتھ ساتھ ریلوے اسٹیشنز اور ٹریکس کے اطراف پھینکی جانیوالی گندگی کے سد باب کیلئے فوری طور پر اقدامات کرکے اپنی رپورٹ 15روز میں ارسال کرنے کا کہا گیا ہے ،آئندہ ایسا کرنے پر شہریوں کو جرمانے جبکہ متعلقہ سرکاری ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں