سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے نیوٹریشن سپر وائزروں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیا

ہیلتھ اتھارٹی کو کام چور وں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری

منگل 23 اپریل 2019 22:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے نیوٹریشن سپر وائزروں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہیلتھ اتھارٹی کو کام چور وں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے ، ذرائع کے مطابق یہ اقدام مانیٹرنگ رپورٹ کے تناظر میں اٹھایا گیا جس کے مطابق ضلع میں 93نیوٹریشن سپروائزروں کو1926سو سرکاری سکولوں میں دورے کر کے بچوں کا طبی معائنہ کرنے اور دیگر گائیڈ لائن پر سو فیصد عملدرآمد کا ٹاسک دیا گیا تھا جس پر عملدرآمد کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ لگ بھگ 6سو سکول ہی وزٹ کئے جا سکے جن میں 28ہزار761بچوں معائنہ کر کے 2518بچوں کو متعلقہ بی ایچ یو میں ریفر کیا گیا ،جبکہ لگ بھگ تین لاکھ سے زائد بچے اور 12سو سے زائد سکولوں میں عملدرآمد نہیں ہو سکا، یہ بھی معلوم ہوا کہ 70ہزار روپے ماہوار تک تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں سرکاری خزانے سے بھاری رقوم نکلوانے کے باوجود ان کی کارکردگی بہتر نہیں ہو سکی، بیشتر سپروائزر سکولوں میں وزٹ ہی نہیں کرتے اور انہوں نے اثر و رسوخ استعمال کر کے من پسند سیٹوں پر تعیناتیاں کروا رکھی ہیں، جس پر سیکرٹری صحت پنجاب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ ان کی فوری طور پر سکروٹنی کا عمل شروع کرتے ہوئے ناقص کارکردگی والے سپروائزروں کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں